ملتان:(صفدربخاری سے) میپکو کی نااہلی ۔حرم گیٹ چوک پر بجلی کی بے ہنگم لٹکتی ننگی تاروں میں شارٹ سرکٹ سے (مستانہ لٹو ) کے نام سے 1947 سے قبل کی قدیمی دوکان جل گئ ۔15لاکھ روپے سے زائد مالیت کی مشینری ۔تیار سامان اور کمیٹی کی صورت میں پڑے ایک لاکھ 90ہزارروپے جل کر راکھ ہو گے ۔دکانداروں کا روڈ بلاک کر کے میپکو کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ۔شدید نعرے بازی ۔وزیر اعظم اور وزیر اعلی سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ حرم گیٹ چوک پر واقع پاکستان بننے سے پہلے کی (مستانہ لٹو ) کے نام سے قدیمی دکان میں میپکو کی نااہلی کی وجہ سے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگ گئ ۔۔دکان مالک محمد احسان کے مطابق دکان میں آگ لگنے کی وجہ سے دکان میں موجود 15لاکھ روپے سے زائد کی مشینری ۔تیار سامان اور کمیٹی کے ایک لاکھ 90ہزار روپے جل کر خاکستر ہوگئے ۔۔۔ریسکیو 1122کے فائر بریگیڈ عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھائ ۔۔واقع کے خلاف دکانداروں نے روڈ بلاک کر کے میپکو انتظامیہ کے خلاف شیدی نعرے بازی کی ۔تاجروں کا کہنا تھا کہ میپکوکو کئ بار بے ہنگم ننگی لٹکتی تاروں کی درستگی کیلئے کہا۔مگر کوئ نوٹس نہی لیا گیا ۔متاثرہ دکاندار محمد احسان نے وزیراعظم ۔وزیر اعلی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ غفلت کے مرتکب میپکو کے افسران کے خلاف کاروائ کی جائے اور میرے نقصان کا ازالہ کرایا جائے ۔۔۔