بچوں سے متعلقہ قوانین اور پالیسوں کی تشکیل میں بچوں کی رائے نہایت اہم کردار ادا کرتی ہے : افتخار مبارک
ملتان(صفدربخاری سے) چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفئیر بیورو اور بچوں کے تحفظ پر کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیم سرچ فار جسٹس کے زیر اہتمام بچوں کے شمولیت اور سنے جانے کے حق کو باقاعدہ بنانے کے تناظر میں میڈیا بریفنگ کا اہتمام کیا گیا سرچ فار جسٹس کے نمائندہ افتخار مبارک نے کہا کہ بچوں سے
متعلقہ قوانین اور پالیسوں کی تشکیل میں بچوں کی رائے نہایت اہم کردار ادا کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کے معاہدہ برائے حقوق اطفال کا آرٹیکل 12 ریاستوں کو پابند کرتا ہے کہ بچوں سے متعلقہ تمام ترامور میں بچوں کی رائے کو سنا جائے اور بچوں کی آرا پر سنجیدگی سے غور کرتے ہوئے ان پر جس حد تک ممکن ہو عمل کیا جائے سرچ فار جسٹس کی پراجیکٹ کوآرڈینیٹر صبا شیخ نے قومی کمیشن برائے حقوق اطفال میں بچوں کی واضح نمائندگی کوخوش آئند قراد دیتے ہوئے یہ تجویز پیش کی کہ بچوں سے متعلقہ اداروں کے بورڈز میں بچوں کو مناسب نمائندگی دی جائے انھوں نے مزید کہا کہ پنجاب اسمبلی اپنے رولز آف بزنس میں ترمیم کرے اور بچوں سے متعلقہ امور پر قانون سازی کرتے وقت بچوں کو بطور فریق یہ حق دیا جائے کہ وہ ان امور پر اپنی تجاویز اور آرا قانون سازورں تک پہنچا سکیں ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایسے اقدامات کرے جن سے بچوں کے لیے ممکن ہو کہ وہ اپنے سے متعلقہ معاملات کو سمجھ سکیں اور پھر ان پراپنی رائے دے سکیں اس میڈیا بریفنگ کی خصوصی بات یہ تھی کہ اس میں بچوں نے نا صرف شرکت کی بلکہ بچوں کے حق شمولیت کو مرکزی دھارے میں لانے کے لیے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا کہ صوبائی حکومت بچوں کی شمولیت کے حق کو حقیقت بنانے کے لیے گائیڈ لائنز جلد از جلد مرتب کرے چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کے آفیسرز فرحت جبیں اور راؤ نوید مختار نے بچوں کے تحفظ کے لیےسرچ فار جسٹس کی کوششوں کو سراہا ان کا کہنا تھا کہ وسیع تر سطح پر بچوں کی شرکت کو یقینی بنا کر بچوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکتا ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ بچوں کی حفاظت ہمارے ادارے کی اولین ترجیح ہے اور ہماری ہر ممکن کوشش ہے کہ تمام وسائل کو بروئےکار لاتے ہوئے بچوں کو تحفظ فراہم کیا جائے معروف صحافی شوکت اشفاق نے کہا کہ بچوں کی شمولیت کے حق کی تکمیل کے لیے اسکولوں میں چلڈرن فورمز قائم کیے جائیں جن میں حقوق کی آگاہی، بالخصوص تشدد، بدسلوکی اور استحصال سے بچاؤ کی معلومات فراہم کی جائیں ایسے فورمز کے ذریعے بچوں کے حوالے سے موجود قوانین سے بھی بچوں کو آگاہ کیا جا سکتا ہے جو بچوں میں خود اعتمادی بڑھانے کے ساتھ ساتھ قوانین پر عمل در آمد کی شرح کو بڑھانے میں بھی معاون ثابت ہو گا.








































Visit Today : 423
Visit Yesterday : 0
This Month : 423
This Year : 64142
Total Visit : 169130
Hits Today : 2415
Total Hits : 874229
Who's Online : 9




















