لاہور؛ موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے سابق ایس پی جاں بحق
www.bbcnewshd.com نے Saturday، 1 April 2023 کو شائع کیا.
لاہور: لاہور میں فائرنگ سے سابق سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) چوہدری فرحت عباس جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاہور کے علاقے ملت پارک کی حدود میں دو موٹر سائیکل سواروں نے سابق ایس پی پر فائرنگ کی اور فرار ہوگئے، مقتول اپنے گھر کے باہر بسطامی روڈ پر کھڑے تھے۔پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور مقتول فرحت عباس کی لاش کو اسپتال منتقل کردیا۔دوسری جانب پولیس نے واقعہ کے تحقیقات کیلئے کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔ایس ایس پی سی آئی اے کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک جائے وقوعہ کا دورہ کیا جہاں انچارج انویسٹی گیشن نے شواہد پر بریفنگ دی، اس موقع پر ملزمان کی گرفتاری کے لیے سی سی ٹی وی کیمروں سمیت جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا۔کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک کا کہنا ہے کہ واقعہ میں ملوث ملزمان جلد پولیس کی گرفت میں ہوگا۔
ٹیگز:-




































Visit Today : 253
Visit Yesterday : 563
This Month : 2980
This Year : 66699
Total Visit : 171687
Hits Today : 1320
Total Hits : 902895
Who's Online : 7






















