عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے نیب طلبی کو عدالت میں چیلنج کردیا
www.bbcnewshd.com نے Saturday، 1 April 2023 کو شائع کیا.
اسلام آباد: عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے نب کی جانب سے طلبی کو عدالت میں چیلنج کردیا۔ توشہ خانہ تحقیقات کے معاملے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، جس کے مطابق سابق خاتون اول بشریٰ عمران نے قومی احتساب بیورو (نیب) میں طلبی کے نوٹس کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔بشریٰ بی بی کی جانب سے عدالت سے 17 فروری اور 16 فروری کے نوٹسز غیر قانونی قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔ عدالت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ درخواست پر فیصلہ آنے تک نیب انکوائری کو تفتیش میں تبدیل کرنے سے روکا جائے۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں دی گئی درخواست میں بشریٰ بی بی نے استدعا کی کہ درخواست پر فیصلہ آنے تک نیب کو میرے خلاف تادیبی کاروائی سے روکنے کا حکم دیا جائے۔ بشریٰ بی بی کی جانب سے دائر درخواست میں نیب کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔
ٹیگز:-




































Visit Today : 197
Visit Yesterday : 563
This Month : 2924
This Year : 66643
Total Visit : 171631
Hits Today : 871
Total Hits : 902446
Who's Online : 4






















