سیاسی معاملات کو حل کرنے کے لیے فل کورٹ اجلاس بلایا جائے: پاکستان بار کونسل کا مطالبہ
bbc news urdu نے Friday، 31 March 2023 کو شائع کیا.
اسلام آباد : پاکستان بار کونسل نے مطالبہ کیا ہے کہ سیاسی معاملات کو حل کرنے کے لیے فل کورٹ اجلاس بلایا جائے۔ پاکستان بار کونسل کی جانب سے جاری ہونیوالے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فل کورٹ اجلاس میں تمام اندرونی مسائل حل کیے جائیں، بار بار استدعا کی کہ اہم سیاسی معاملات پر فل کورٹ تشکیل دیاجائے۔ پاکستان بار کونسل کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، عدلیہ ملک کا تیسرا ستون اور سپریم کورٹ ایک آئینی ادارہ ہے، معزز ججوں کے درمیان تفریق اس ادارے کے لیے اچھی نہیں۔ پاکستان بار کونسل کے مطابق الیکشن معاملے سمیت اختلافات اور تنازعات پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کو تیارہیں، سیاسی جماعتیں اپنے مؤقف سے پیچھے ہٹ جائیں تا کہ ملک و قوم کیلئے بہتری ہو۔
ٹیگز:-




































Visit Today : 179
Visit Yesterday : 563
This Month : 2906
This Year : 66625
Total Visit : 171613
Hits Today : 739
Total Hits : 902314
Who's Online : 5






















