بہاولپور: بہاولپور نیشنل اتحاد کی چیئرپرسن آسیہ کامل اور قاری مونس بلوچ نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کا چاند اپنے دامن میں روزوں رحمتوں اور برکتوں کی برات کے ساتھ جلوہ افروز ہوا۔بہاولپور کے عوام اب ہلال صوبہ کی آمد کے منتظر ہیں۔توقع ہے کہ ارباب اقتدار ماہ مقدس کی ساعتوں کا احترام کرتے ہوئے صوبہ بحالی سمیت قوم کو سیاسی گردشوں معاشی بحرانوں اور مہنگائی کے دلدل سے نجات دلانے کے لئے سعی کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسز شمیم عباسی کی جانب سے دیئے گئے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔صوبہ تحریک کے رہنماؤں نے کہا پی ڈی ایم کی بیشتر جماعتیں ناصرف صوبہ بحالی کی حامی ہیں بلکہ ان کے ارکان اسمبلى نے متفقہ طور پر قرارداد بھی منظور کی۔انہیں چاہیے کہ وہ ماہ مقدس میں اپنے عہد کو پورا کریں۔اس موقع پر زنیرا بلوچ سائرہ سعید فرزانہ عزیز فاطمہ شعیب سعدیہ چوہان ڈاکٹر شازمہ بلوچ شمائلہ جی جان فاطمہ شعیب دعا خان علینہ اسلام حادیہ اجمل طوبیٰ عباسی عروبہ عباسی سمیت اہل محلہ کی خواتین بھی موجود تھیں۔