ملتان (صفدربخاری سے ) سیکرٹری جنرل مرکزی انجمن تاجران کینٹ معظم وحید خواجہ، صدرجیولرزایسوس ایشن کینٹ راناشاہداحمد ، مرکزی نائب صدرکینٹ ظفر اقبال خان ، سینئر نائب صدر ساؤتھ پنجاب ہوٹلزاینڈ ریسٹورنٹس ایسوسی ایشن اعجاز کریم ، چیف کوآرڈینیٹر غضنفر ملک اور کلب عابد خان نے کہا ملتان میں چوروں اور ڈاکوؤں کےراج نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی ہے عدم تحفظ کے بڑھتے ہوئے احساس کی وجہ سے کاروبار تباہ ہوچکے ہیں پولیس کا کردار وی آئی پی پروٹوکول اور حکومتی و بیوروکریسی کی خدمت تک محدود ہوکر رہ گیا ہے گلگشت میں دن دیہاڑے جیولرز شاپ پر ڈکیتی اور بےگناہ تاجروں کی شہادت پولیس اور انتظامی اداروں کی کارکردگی کامنہ بولتا ثبوت ہے گذشتہ ڈیڑھ ماہ سے روزانہ کی بنیاد پر وارداتوں کی شرح پنجاب بھر سے زیادہ اور تشویش ناک ہے کینٹونمنٹ تاجربرادری اپنے دیگر مرکزی تاجرقیادت کے ساتھ اور متحد ہے اگر صورت حال کنٹرول نہ کی گئی تو ھم مکمل ہڑتال اور احتجاج کرینگے اجلاس میں رانامبشررئیس، مختیاراحمد بھٹی، خواجہ دلشاد، رانامقصوداحمد ودیگرشریک تھے