میپکو ملتان میں ساہیوال گروپ کی کرپشن سے تباہی کے خلاف سرائیکستان نوجوان تحریک کا ملتان میں شدید احتجاج
ملتان : میپکو ملتان میں ساہیوال گروپ کی کرپشن سے تباہی کے خلاف سرائیکستان نوجوان تحریک نے چوک کمہارانوالہ پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کرپٹ میپکو چیف اور نااہل جونئیر آفسر ڈی جی ایچ آر کے خلاف بھر پور نعرے بازی کی۔مظاہرہن نے پینافیلکس اٹھا رکھے تھے جن پر میپکو میں میرٹ کی دھجیاں اڑاتے ہوئے جونئیر آفسر انجنئیر چوھدری خالد کو ڈی جی ایچ آر لگا کر کروڑوں روپے ماہانہ کرپشن کرنے والے میپکو چیف اللہ یار بھروانہ کو فوری برطرف کر کے سخت کارروائی کرنے اور وزیراعظم سے میپکو چیف اور ڈی جی ایچ آر میرٹ پر لگانے کے مطالبات درج تھے ۔ مظاہرین نے میپکو چیف بھگاو وسیب بچاؤ ۔اللہ یار بھروانہ بھگاو میپکو بچاؤ ۔چوہدری خالد بھگاو کرپشن مکاؤ ۔اور وزیراعظم میپکو ملتان میں ساہیوال گروپ کی غنڈہ گردہ کا نوٹس لو نوٹس لو کی فلک شگاف نعرے بازی کی ۔مظاہرے کی قیادت چیئرمین مہر مظہر عباس کات ۔مرکزی راہنما صابر خان بلوچ۔ممتاز خان بلوچ۔ساجد خان خاکوانی نے کی ۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین مہر مظہر کات نے کہا کہ میپکو ملتان میں ساہیوال گروپ نے میپکو چیف کی سربراہی میں انت مچا رکھی ھے میرٹ کی دھجیاں اڑا دی گی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ میپکو چیف نے بڑے عہدے جونئیر کو میرٹ سے ہٹ کر صرف اس لیے دیے ھوئے ہیں کہ وہ اس سے کروڑوں روپے ماہانہ کرپشن کر رھا ھے اور اس کی کرپشن سے میپکو ملتان تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ھے ۔مہر مظہر کات نے کہا کہ ایک جونئیر آفسر انجنئیر چوھدری خالد جس کا ایڈمن سے کوئی لینا دینا بھی نہیں ھوتا اس کو بدمعاشی کر کے چیف نے ڈی جی ایچ آر لگا دیا ھے تا کہ مل کر مرضی کی کرپشن کریں اور میرٹ پر آنے والے میاں سہیل کو سائیڈ لائن لگا دیا ھے ۔مہر مظہر عباس کات نے تمام اداروں وزیر پانی وبجلی اور وزیراعظم سے بھر پور مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر اس کرپٹ میپکو چیف اللہ یار بھروانہ اور بغیر میرٹ کے بننے والے ڈی جی ایچ آر چوھدری خالد کو برطرف کر کے ان کے خلاف سخت کارروائی کریں اور میرٹ پر ڈی جی ایچ آر لگایا جائے تاکہ ہمارے وسیب سے واپڈا سے کرپشن کو روکا جا سکے ۔مہر مظہر کات نے کہا کہ جب تک میپکو سے ان کرپٹ افسروں کو نہیں نکالا جاتا اور میرٹ پر آنے والے کو ڈی جی ایچ آر نہیں لگایا جاتا اس وقت تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا چاہے ہمیں اس کو پورے وسیب میں بھی پھیلانا پڑا تو ہم کریں گے ۔مظاہرے میں کثیر تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی ۔



































Visit Today : 230
Visit Yesterday : 622
This Month : 2394
This Year : 66113
Total Visit : 171101
Hits Today : 1526
Total Hits : 899616
Who's Online : 3






















