عالمی یوم صارفین،سی پی ایس اور ڈسٹرکٹ کنزیومر پروٹیکشن کونسل کے اشتراک سےآگاہی واک،دونمبر جعلی مافیا دونوں ہاتھوں سے صارف شہریوں کو لوٹ رہا ہے : مقررین کا خطاب
ملتان (صفدربخاری سے) عالمی یوم صارفین کے سلسلہ میں ائی ایس پی ( لاء ڈیپارٹمنٹ)، سی پی ایس اور ڈسٹرکٹ کنزیومر پروٹیکشن کونسل کے اشتراک سے منعقدہ اگاہی واک کے دوران خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل ثاقف راحیل خان، ماہرتعلیم و قانون ڈاکٹرعدنان شیخ، ٹرینر وسماجی راہنماء صائمہ علی، نان آفیشل ممبران کنزیومر پروٹیکشن کونسل و سماجی راہنماء غضنفر ملک اور کلب عابد خان نے کہا دونمبر جعلی مافیا دونوں ہاتھوں سے صارف شہریوں کو لوٹ رہا ہے صارف شہریوں کے حقوق اور عزت نفس کے تحفظ کیلئے صارف عدالت اور کونسل موثرپلیٹ فارم ہے اس حوالہ سے شہریوں کو باشعور کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے صارف شہریوں کو چاہیے شکایات کے فوری ازالہ اور دادرسی کے لیے صارف عدالت و کونسل سے رجوع کریں اس ضمن میں تاجروں کی بھی ذمہ داری ہے اشیاء فروخت کرتےہوئے اشیاء کی وارنٹی/گارنٹی اور میعار بارے مکمل معلومات اور رسیدفراہم کریں اور صارف قانون وحقوق کااحترام کریں اس دوران آئی ایس پی مین کیمپس میں آگاہی کیمپ لگایاگیا اور طلباء/طالبات و شرکاء میں آگاہی پمفلٹ تقسیم کیےگئے۔







































Visit Today : 214
Visit Yesterday : 531
This Month : 5191
This Year : 68910
Total Visit : 173898
Hits Today : 2052
Total Hits : 955721
Who's Online : 5























