وفاقی وزیر احسن اقبال نے توشہ خانہ کا ریکارڈ پبلک ہونے کے بعد توشہ خانہ سے لیے گئے تحائف کی مکمل رقم خزانے میں جمع کرادی
اسلام آباد : مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر احسن اقبال نے توشہ خانہ کا ریکارڈ پبلک ہونے کے بعد رضا کارانہ طور پر توشہ خانہ سے لیے گئے تحائف کی مکمل رقم خزانے میں جمع کرادی۔ احسن اقبال نے وہ خط شیئر کیا ہے جو انہوں نے کابینہ ڈویژن کے سیکریٹری کو لکھا ہے ۔ اس خط میں انہوں نے کہا ہے کہ اگرچہ قانون کے مطابق وہ پابند نہیں ہیں لیکن کسی بھی شک و شبہے کو دور کرنے کیلئے وہ رضاکارانہ طور پر تحائف کی رقم جمع کرا رہے ہیں۔ انہوں نے 19 لاکھ 91 ہزار روپے کا چیک بھی کابینہ ڈویژن کو بھیجا ہے۔ خط کے مطابق احسن اقبال نے توشہ خانہ سے تین تحائف حاصل کیے تھے جن میں دو رولیکس گھڑیاں اور کارپٹ شامل تھا۔ انہوں نے مردانہ گھڑی (مالیتی ساڑھے 15 لاکھ روپے) تین لاکھ چار ہزار جب کہ زنانہ گھڑی (مالیت پونے آٹھ لاکھ روپے) ایک لاکھ 49 ہزار روپے میں لی تھی۔ اس کے علاوہ انہوں نے ایک لاکھ 39 ہزار روپے کے کارپٹ کیلئے 20 ہزار روپے کی ادائیگی کی تھی۔ واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے عدالت کے حکم پر اتوار کے روز توشہ خانہ کا ریکارڈ پبلک کیا گیا تھا۔ یہ ریکارڈ 2002 کے بعد سے توشہ خانہ میں وصول ہونے والے تحائف کی تفصیلات فراہم کرتا ہے۔







































Visit Today : 201
Visit Yesterday : 531
This Month : 5178
This Year : 68897
Total Visit : 173885
Hits Today : 1516
Total Hits : 955185
Who's Online : 6























