پنجاب کی نگران حکومت نے لاہور میں پھر دفعہ144نافذ کردی
bbc news urdu نے Sunday، 12 March 2023 کو شائع کیا.
لاہور: پنجاب کی نگران حکومت نے لاہور میں دفعہ144نافذ کردی ۔ نگران وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے کہا ہے لاہور میں آج پی ایس ایل کا میچ ہونے جا رہا ہے ، 40 کلو میٹر کی میراتھن ریس اور سائیکل ریس ہونے جا رہی ہے ، پی ٹی آئی سربراہ نے ایک بار پھر اہم دن پر ریلی نکالنے کا اعلان کردیا ، انتظامیہ نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کیے اور اس ریلی کو آگے لے جانے کا کہا ۔ عامر میر نے بتا یا کہ پنجاب کی نگران حکومت نے آج تمام ریلیاں نکالنے پر پابندی عائد کردی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ دفعہ144 نافذ کی جا رہی ہے تاکہ کسی نا خوشگوار واقعے سے بچا جا سکے ۔ عامر میر نے مزید کہا کہ خان صاحب کو مشورہ ہے کہ پرہیز کریں ، الیکشن سے 22 روز پہلے انتخابی مہم شروع ہوتی ہے۔
ٹیگز:-







































Visit Today : 200
Visit Yesterday : 531
This Month : 5177
This Year : 68896
Total Visit : 173884
Hits Today : 1499
Total Hits : 955168
Who's Online : 5























