ملتان : حلقہ پی پی 216 میں پاکستان مسلم لیگ نون کی امیدوار ایم پی اے مدیحہ شیخ نے خواتین کے ساتھ ایک کارنر میٹنگ کی جس میں سوشل میڈیا اور کمپین کے حوالے سے گفتگو کی گئی اور مسلم لیگ نون کی چیف آرگنائزر مریم نواز کے بیانیے کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈور ٹو ڈور پیغام کو گھر گھر پہنچانے کا عزم کیا گیا .اس موقع پر مدیحہ شیخ نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ نون ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے اور پنجاب اور خبر پی کے کے الیکشن میں بھر پور کامیابی حاصل کرے گی انہوں نے کہا کہ ڈرپوک عمران خان زمان پارک میں چھپا بیٹھا ہے اور کارکنوں کو بہادری کا درس دے رہا ہے جبکہ میاں نواز شریف نے بہادری کے ساتھ عدالتوں کا سامنا ہے وہ دن دور نہیں جب میاں نواز شریف پاکستان آ کر عوام کی بھر سے خدمت کریں گےاس موقع پر مسز رحمان. ازقا. اسماء. فلک گل. عائشہ. زونیرہ اور دیگر خواتین موجود تھیں