بھارتی اداکارہ سمانتھا رتھ فلم شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئیں
www.bbcnewshd.com نے Wednesday، 1 March 2023 کو شائع کیا.
ممبئی: بالی وڈ اداکارہ سمانتھا رتھ پرابھو فلم کی شوٹنگ کے دوران اپنے آپ کو زخمی کرا بیٹھی ہیں۔وہ اداکار ورون دھون کے ساتھ امریکی سیریز ’سائیٹیڈل‘ کی انڈین ری میک کی شوٹنگ میں مصروف تھی جب حادثہ پیش آیا۔سمانتھا رتھ پرابھو نے سوشل میڈیا پر اپنے زخموں کی تصویر شیئر کی ہے جس میں زخموں کے نشان واضح نظر آرہے ہیں۔ذرائع کے مطابق اداکارہ کو مارشل آرٹ کی ٹریننگ کے دوران یہ زخم آئے ہیں اور وہ فلم میں بھرپور ایکشن میں نظر آئیں گی۔انڈین فلم میں بھرپور ایکشن دکھانے کیلئے فلم بنانے والوں نے ہالی وڈ سے ایکشن ڈائریکٹر کو ٹریننگ کیلئے بلایا ہے۔کچھ عرصہ قبل اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں انہیں ایک اسٹنٹ پرفارمر کے ساتھ ٹریننگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ٹیگز:-







































Visit Today : 213
Visit Yesterday : 531
This Month : 5190
This Year : 68909
Total Visit : 173897
Hits Today : 2028
Total Hits : 955697
Who's Online : 10























