قائم پور(محمد ذوالفقار پنوار) حلقہ پی پی 245 کے سابق ایم پی اے و صوبائی وزیر میاں کاظم علی پیرزادہ کی چیف سیکرٹری پنجاب سے خصوصی ملاقات حلقہ میں زیر التوا ایک ارب روپے کے منصوبہ جات جن میں ڈبل کارپٹ روڈ اور دیگر ترقیاتی منصوبے شامل ہیں بحال ہو گئے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن تحصیل صدر خیرپورٹامیوالی میاں علی عباس پیرزادہ نے قائم پور کے دورے پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پیرزادہ گروپ نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی ہے اسی لیئے حلقے کی عوام نے ہمیشہ پیرزادہ گروپ کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروایا ہے انہوں نے مزیدکہاکہ تحریک انصاف کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے آج ملک و عوام پریشانی سے دوچار ہیں انہوں نے مزیدکہاکہ آئندہ آنے والے انتخابات میں مسلم لیگ ن پورے ملک میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی اقتدار میں آکر ملک کے تمام مسائل حل کرے گی ۔