ملتان : سیاسی و سماجی شخصیت عامر مولا نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان سپر لیگ کے ملتان میں ہونے والے میچز میں جنوبی پنجاب کے عوام نے ٹیموں کو مکمل سپورٹ کیا ملتان کرکٹ سٹیڈیم کا بھر جانا اس بات کا ثبوت ہے کہ جنوبی پنجاب کے عوام کرکٹ سے محبت کرنے والے ہیں اس کے علاوہ ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں انٹرنیشنل میچز کا مسلسل انعقاد خوش آئند ہے پاکستان کرکٹ بورڈ سے اپیل ہے کہ ملتان کو زیادہ سے زیادہ انٹرنیشنل میچز دیئے جائیں