اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری واپس لے لی۔  ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ظفر اقبال نے عمران خان کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں اقدام قتل کی دفعات پر درج مقدمے کی سماعت کی، عدالت نے استفسار کیا کہ عمران خان عدالت کب تک پیش ہوں گے؟ وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا عمران خان لاہور سے اسلام آباد کیلئے روانہ ہو چکے ہیں، پہلے بینکنگ کورٹ جائیں گے، پھر کچہری آئیں گے۔ عدالتی وقت کے اندر کچہری پیش ہو جائیں گے جس پر عدالت نے وقفہ کر دیا۔ بعد ازاں عمران خان کے وکلا نے اُن کی جانب سے دائر کردہ ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست واپس لے لی۔