حسن آفتاب کیانی کی تھانہ گگومنڈی تعیناتی سے جرائم کی شرح میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے
گگومنڈی: حسن آفتاب کیانی کی تھانہ گگومنڈی تعیناتی سے جرائم کی شرح میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔امید ہے جس جذبہ سے ایس ایچ او حسن آفتاب کیانی اور ان کی ٹیم کام کر رہی ہے بہت جلد شہر سے جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ ہو جائے گا ان خیالات کا اظہار ضلعی چئیرمین ہیومن رائٹس گورنمنٹ آف پاکستان وہاڑی طارق عزیز انصاری نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایس ایچ او گگومنڈی حسن آفتاب کیانی جس محنت اور لگن سے اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں انشاءاللہ وہ دن دور نہیں جب تھانہ گگومنڈی کا علاقہ امن کا گہوارہ بن جائے گا۔حسن آفتاب کیانی کی تعیناتی سے قبل شہر کے حالات بہت زیادہ خراب ہو چکے تھے علاقہ جرائم پیشہ افراد اور تھانہ ٹاوٹ مافیا کی اماجگاہ بن چکا تھا لیکن حسن آفتاب کیانی نے موثر گشت ،میرٹ پسندی اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف اپنی زبردست حکمت عملی کی بدولت جرائم کی شرح میں نمایاں کمی کی جس کا تمام تر کریڈٹ ڈی پی او وہاڑی عیسیٰ خان سکھیرا کو جاتا ہے انہوں نے ایک با صلاحیت اور کرائم فائٹر پولیس آفیسر کو تھانہ گگومنڈی تعینات کیا۔







































Visit Today : 201
Visit Yesterday : 531
This Month : 5178
This Year : 68897
Total Visit : 173885
Hits Today : 1517
Total Hits : 955186
Who's Online : 6























