نیویارک: علاقہ کی معروف سیاسی وسماجی ہر دل عزیز شخصیت سی ای او مدثر انڈسٹریز اور ڈائریکٹر رائل لاء کالج و چئیرمین جذبہ نو مدثر ندیم چوہدری صاحب جن کی سیاسی بصیرت قابل تعریف ہے مدثر ندیم چوہدری صاحب ہمیشہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبہ جات پر اپنی توانائیاں خرچ کرتے ہیں چاہے وہ سیاسی ہو یا سماجی ،پاکستان کی شان پاکستان کا بیٹا نہ صرف وطن عزیز میں بسنے والے غرباء کی احساس و ہمدردی کی بنیاد پر فلاح و بہبود کے لیے کوشاں رہتے ہیں بلکہ آپ امریکی شہری ہو نے کے ناطے امریکہ میں موجود پاکستانی شہریوں کے حقوق پر بھی خصوصی توجہ دے رہے ہیں وہاں موجود پاکستانیوں کے مالی حالات کی بہتری اور انھیں بہتر سہولیات فراہم کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں ۔ یو ایس اے سٹیٹ جارجیا کے شہر البنی میں میئرز کے الیکشن عنقریب ہونے کو ہیں اور ان کے دوست ہینری میتھس نے مئیرزکے الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے مدثر ندیم چوہدری صاحب اپنے دوست ہینری میتھس کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں مدثر ندیم چوہدری صاحب امریکی سیاست میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں اور بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں جیسا کہ مدثر ندیم چوہدری صاحب ہینری میتھس کے دوست ہیں ہینری میتھس البنی کے کمشنر بھی رہ چکے ہیں اور اب وہ میئر کے الیکشن میں مضبوط کینیڈیت کے طور پر سامنے آئے ہیں مدثر ندیم چوہدری صاحب ہینری میتھس سے تفصیلی گفتگو کر رہے ہیں جس میں پاکستانیوں کے لیے ویزے کے حصول کو آسان بنانا ، نئے آنے والے پاکستانی انویسٹرز کو امریکی حکومت کی جانب سے سہولیات فراہم کروانے پر کوشاں ہیں ۔مدثر ندیم چوہدری صاحب کے سوال پر جواب دیتے ہوئے ہینری میتھس کا کہنا تھا کہ جو بھی یہاں انویسٹرز آئیں گے ان کو ٹیکس یوٹیلیٹی بلز،لینڈ کی فراہمی اور بزنس شروع کرنے کے لیے خصوصی طور پر سپورٹ کیا جائے گا ، مدثر ندیم چوہدری صاحب یو ایس اے گورنمنٹ کی تشکیل کردہ میئر باڈی میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں، مدثر ندیم چوہدری صاحب کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان امپورٹ اور ایکسپورٹ کے فروغ کے لیے کام کر رہے  ہیں اور پاکستانی عوام کے لیے امریکی ویزے میں آسانی کے خواہشمند ہیں مدثر ندیم چوہدری صاحب نے ہینری میتھس سے بات کرتے ہوئے اس خواہش کا اظہار بھی کیا کہ جس شہر میں وہ رہائش پذیر ہیں وہاں پر پاکستانیوں کے لیے زیادہ سے زیادہ جابز پیدا کی جائیں اور انکی انکم کو مزید بہتر بنانے کے لیے تمام تر ضروری اقدامات کیے جائیں،