ملتان : نیشنل ہائی ویز موٹروے پولیس سیکٹر ایم فورکے افسران و جوان نئے سال کی آمد پر موٹرویزکو محفوظ سے محفوظ تر بنانے کے لیے پرعزم تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل خالد محمودکی ہدایات پر ڈی آئی جی موٹروے سنٹرل 2 زون شاہد جاوید اور سیکٹر کمانڈر ایم فور عاطف علی چوہدری کی ہدایت پر سیکٹر ایم فور کے افسران اور جوان نئے سال میں سابقہ روایات کیمطابق موٹر ویز کو محفوظ سے محفوظ تر بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔انہوں نے کہا کہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس بطور ادارہ 24/7 سخت موسمی حالات کی پرواہ کیے بغیرملک و ملت کی خدمت بھر پور قومی جذبےسے جاری رکھے گی جو کہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کاطرہ امتیاز ہے۔ واضح رہے کہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے افسران و جوانوں نے روز اول سے اپنی شبانہ روز محنت اور پیشہ ورانہ قابلیت کی وجہ سے پاکستان کے اداروں میں منفرد مقام حاصل کیا ہے۔عاطف علی چوہدری نے کہا کہ نئے سال کے آغاز میں آج کے دن ہم تجدید عہد کرتے ہیں کہ نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹر ایم فور کے افسران و جوان ان شاء اللہ اپنی سابقہ روایات کو قائم رکھ کر مملکت خداداد کی شاہراؤوں کو آرام دہ اور محفوظ بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے ۔