بہاولپور: بہاولپور کے لوگ حسب سابق صوبہ بحالی کے بغیر سال نو میں داخل ہورہے ہیں۔ان شاء اللّٰه بہاولپور پر غیر جمہوری غیر سیاسی غیر اخلاقی اور غیر آئینی پڑاؤ ڈالنے والوں پر 2023 عبرت کے ساتھ زوال کا سال ثابت ہوگا۔ان خیالات کا اظہار بہاولپور صوبہ تحریک کے رہنما قاری مونس بلوچ ڈاکٹر عامر اسلام خان راؤ جاوید عثمانی ارشاد احمد شاد مسز شمیم عباسی زنیرا بلوچ اور دیگر نے سال نو عیسوی 2023کے موقع پر ارباب اقتدار کی 13 جماعتوں کے قائدین پی ٹی آئی سمیت پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا بہاولپور سمیت پوری قوم شدید مہنگائی کے بوجھ کے ساتھ نئے سال کا استقبال کررہے ہیں۔ اللّٰه کرے مہنگائی مشکلات پریشانیوں دہشتگردوں اور صوبہ غاصبوں سے نجات کا سال ثابت ہو۔