دمشق ائیرپورٹ پراسرائیل کا فضائی حملہ، 2 فوجی ہلاک
www.bbcnewshd.com نے Monday، 2 January 2023 کو شائع کیا.
دمشق: شام کے دارالحکومت دمشق کے ائیرپورٹ پر اسرائیل کے فضائی حملے میں 2 فوجی ہلاک ہوگئے۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق اسرائیل فورسز نے آج (پیر) کی صبح دمشق ائیرپورٹ پر میزائل داغے جس کے نتیجے میں 2 فوجی ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔شامی فوجی حکام نے حملے کی تفصیلات بتائے بغیر کہا کہ دمشق ائیرپورٹ پر 7 ماہ کے دوران یہ دوسرا حملہ ہے۔حملے سے ائیرپورٹ کے قریبی علاقے کو نقصان پہنچا۔شام میں جنگی صورتحال مانیٹر کرنے والی تنظیم نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں ایئرپورٹس کے ساتھ ساتھ دمشق کے جنوب میں واقع اسلحے کے ڈپو کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔
ٹیگز:-






































Visit Today : 395
Visit Yesterday : 579
This Month : 4841
This Year : 68560
Total Visit : 173548
Hits Today : 12860
Total Hits : 950664
Who's Online : 5






















