بحران شدت اختیار کرگیا،آٹے کے حصول کے لئے مردو خواتین کی طویل قطاریں لگ
بوریوالا : بوریوالا میں آٹے کا بحران شدت اختیار کرگیا،آٹے کے حصول کے لئے مردو خواتین کی طویل قطاریں لگ گئیں،سیل پوائنٹ پر غیر معمولی رش،شہریوں کی جانب سے آٹے کی فراہمی آسان بنانے کا مطالبہ بورے والا اور اسکے مضافات میں آٹے کا بحران شدت اختیار کرگیا ہے محکمہ خوراک کے مقرر کردہ سیل پوائنٹس پر مرد اور خواتین آٹے کے حصول کے لئے خوار ہونے لگے ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ صبح سے آکر کھڑے ہوجاتے ہیں لیکن آٹا ہونے کے باوجود نہیں ملتا کئی کئی گھنٹے کھڑے ہوکر خوار ہونا پڑتا ہےخواتین کہنا ہے کہ آٹا سیل پوائنٹس پر ہونے کے باوجود نہیں ملتا ہمارے بچے گھر بھوکے ہیں آٹے کے حصول کے لئے آنے والا معمر شخص آٹا نہ ملنے پر آبدیدہ ہوگیا آٹے کا بحران روز بروز شدت اختیار کرتا جارہا ہے حکومت کے مقررہ کردہ سیل پوائنٹس پر آٹے کی ترسیل بڑھا کر اسکے حصول کو آسان بنایا جانا چاہیئے






































Visit Today : 395
Visit Yesterday : 579
This Month : 4841
This Year : 68560
Total Visit : 173548
Hits Today : 12816
Total Hits : 950620
Who's Online : 6






















