اسسٹنٹ کمشنر روجھان کا چھوٹے دکانداروں اور تاجر برادری کے ساتھ ہتک آمیز رویہ ، وزیر اعلی پنجاب نوٹس لیں : تاجر برادری جنوبی پنجاب
ملتان: سیلاب سے تباہ شدہ علاقے روجھان میں چھوٹے دکانداروں کو ناجائز جرمانوں اور تاجر برادری کے ساتھ ہتک آمیز رویے پر اسسٹنٹ کمشنر روجھان کے خلاف وزیر اعلی پنجاب نوٹس لیں اور ان کا فوری تبادلہ کیا جائے ان خیالات کا اظہار وائس چیئر مین پنجاب ، ضلعی صدر انجمن تاجران سردار علاؤ دین خان مزاری،چوہدری طارق کریم صدر چیمبرز آف سمال ٹریڈرز جنوبی پنجاب وائس چئیرمین شیخ محمدنقیب ،شیخ عامر سلیم جنرل سیکرٹری چمبر آف سمال ٹریڈرز جنوبی پنجاب،نائب صدرحاجی چوہدری اشفاق احمد،جوائنٹ سیکرٹری محمد ندیم قریشی، شیخ محمد طارق اسماعیل سیکرٹری اطلاعات چیمبر آف سمال ٹریڈرز جنوبی پنجاب نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ روجھان کے تباہ حال تاجران نے بتایا ہے کہ اے سی روجھان عمران رفیق کا تاجروں کے ساتھ نازیبہ رویہ اور چھوٹے تاجران پر ناجائز بھاری بھر کم پچاس پچاس ہزار روپے تک کے جرمانوں کی پر زور مذمت کرتے ہیں تاجر برادری وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی،ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب،کمشنر ڈیرہ غازی خان،ڈی سی راجن پور سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ تاجران پر ان حالات میں اسقدر سخت رویہ اور بھاری جرمانوں سے تنگ آکر اسسٹنٹ کمشنر روجھان کے فوری طور پر تبادلہ کا مطالبہ کرتے ہیں تاکہ تاجر برادری ان کی زیادتیوں سے محفوظ رہ سکیں تاجروں نے ناجائز جرمانوں کے خلاف علامتی شٹر ڈاون بھی کیا اور کہا کہ اس پرامن احتجاج کا نوٹس نہ لیا گیا تو احتجاج کا دائرہ کار پورے جنوبی پنجاب تک پھیلا دیا جائے گا انہوں نے کہا کہ تاجر برادری نے سیلاب متاثرین کی امداد اور مصیبت کی گھڑی میں انتظامیہ کے ساتھ تعاون کیا لیکن روجھان میں اسسٹنٹ کمشنر کی مبینہ کاروائی پر سخت تشویش ہے۔




































Visit Today : 347
Visit Yesterday : 579
This Month : 4793
This Year : 68512
Total Visit : 173500
Hits Today : 11050
Total Hits : 948854
Who's Online : 10






















