تھانہ سٹی اے ڈویژن پولیس نے پرچی جواء ڈیلر گرفتار کر لیا
www.bbcnewshd.com نے Sunday، 1 January 2023 کو شائع کیا.
رحیم یارخان(میاں طالب حسین) تھانہ سٹی اے ڈویژن پولیس کی کارروائی پرچی جواء ڈیلر گرفتار آلات قمار بازی اور رقم برآمد، مقدمہ درج۔ تفصیل کے مطابق ڈی ایس پی سٹی محمد عمران اور ایس ایچ او حسن اقبال کی نگرانی میں گشت و پڑتال جرائم کے دوران سب انسپکٹر عرفان شہزاد نے مخبر کی اطلاع پر فوری اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے محمد مقصود نامی پرچی جواء ڈیلر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا جس سے پرچی جواء کی متعدد پرچیاں اور 6800 رقم برآمد ہوئی جس پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، ایس ایچ او حسن اقبال نے کہا کہ یہ لوگ معاشرے کا ناسور ہیں اور ان کی وجہ سے جواء کی لت میں پڑکر بہت سارے لوگ اپنی جمع پونجی لٹا بیٹھے ہیں اور کئی گھرانے برباد ہوئے ہیں اس لیے ایسے مافیاز کے خلاف پولیس کی کارروائیاں جاری رہیں گی اور یہ لوگ کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
ٹیگز:-




































Visit Today : 264
Visit Yesterday : 579
This Month : 4710
This Year : 68429
Total Visit : 173417
Hits Today : 8936
Total Hits : 946740
Who's Online : 8






















