چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کی جانب سے انسدادِ گداگری مہم اور ریسکیو آپریشن جاری ، روزانہ کی بنیاد ملتان شہر کے مختلف علاقوں سے بھکاری، گھر سے بھاگے، گمشدہ اور دیگر بچوں کو حفاظتی تحویل میں لیا جارہا ہے
ملتان(صفدربخاری سے) چئیر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی ہدایت پر چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کی جانب سے انسدادِ گداگری مہم اور ریسکیو آپریشن جاری ہیں روزانہ کی بنیاد ملتان شہر کے مختلف علاقوں سے بھکاری، گھر سے بھاگے، گمشدہ اور دیگر بچوں کو حفاظتی تحویل میں لیا جارہا ہے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی جانب سے گزشتہ ہفتے کے دوران بھکاری،گھر سے بھاگے، گمشدہ اور دیگر 11 بچوں کو حفاظتی تحویل میں لیا گیا شعبہ عوامی آگاہی و میڈیا سیل کی جانب سے شہر کے مختلف
مقامات پر عوام الناس میں بچوں کے تحفظ انسدادِ گداگری چائلڈ ٹریفکنگ کی روک تھام اور چائلڈ ہیلپ لائن 1121 کی پروموشن کے لئے آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کئے جا رہے ہیں کوئی بھی بھکاری، گھر سے بھاگا،گمشدہ، لاوارث بے آسرا جنسی و جسمانی تشدد کا شکار بچہ نظر آنے کی صورت میں فوراً چائلڈ ہیلپ لائن 1121 یا 0616513201 پر کال کریں





































Visit Today : 372
Visit Yesterday : 0
This Month : 372
This Year : 64091
Total Visit : 169079
Hits Today : 1837
Total Hits : 873651
Who's Online : 10




















