امریکا کی یوکرین کو جدید میزائل شکن سسٹم فراہم کرنے کی تیاری مکمل
واشنگٹن: امریکا نے روسی حملوں کا مقابلہ کرنے کے لیے یوکرین کو جدید ترین پیٹریاٹ ایئر ڈیفنس سسٹم فراہم کرنے کی تیاری مکمل کرلی ہے جس کا اعلان کل متوقع ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس اور یوکرین جنگ میں ایک اہم موڑ آگیا ہے۔ پہلی بار کسی ملک نے یوکرین کو روس کا مقابلہ کرنے کے لیے جدید ترین فضائی دفاعی نظام فراہم کرنے کی تیاریاں مکمل کرلیں۔یوکرین افواج کو پیٹریاٹ ایئر ڈیفنس سسٹم کے استعمال کے لیے تکنیکی تربیت جرمنی میں مہیا کی جائے گی۔نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر امریکی عہدے داروں نے عالمی میڈیا کے نمائندے کو بتایا کہ یوکرین کو پیٹریاٹ ایئر ڈیفنس سسٹم فراہم کرنے کے بارے میں کل تک کسی فیصلے کا اعلان متوقع ہے۔اس حوالے سے امریکا اور یوکرین کے اعلیٰ عہدیداروں کے درمیان گزشتہ چند روز سے واشنگٹن میں مذاکرات جاری ہیں جس میں فضائی دفاعی نظام کی فراہمی کو حتمی شکل دیدی گئی۔




































Visit Today : 180
Visit Yesterday : 634
This Month : 15578
This Year : 63414
Total Visit : 168402
Hits Today : 3637
Total Hits : 868803
Who's Online : 5




















