اسلام آباد(میاں طالب حسین) قازقستان کے پارلیمانی وفد کی ایوان زیریں کے چیئرمین کی سربراہی میں پاکستان آمد،وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے تعلیم و قومی ورثہ زیب جعفر نے فرینڈ شپ گروپ کے رکن کی حیثیت سے شرکت کی،وفد کی قیات ایوان زیریں کے چیئرمین مسٹر کوشانوف یارلن زاکانووچ نے کی،قازقستان دوطرفہ سفارتی تعلقات کی تاریخ میں قازقستان ایوان زیریں کے چیئرمین کا پاکستان کا پہلا دورہ ہے،وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے تعلیم محترمہ زیب جعفر نے تجارتی و اقتصادی تعلقات، دفاع اور سلامتی، ویزا نظام اور عوام سے عوام کے رابطوں پر تبادلہ خیال کیا،اس موقع پر وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے تعلیم زیب جعفر نے کہا کہ برادر ملک قازقستان کے پارلیمانی کا اسلام آباد میں استقبال کر کے دلی خوشی ہوئی،پاکستان قازقستان کے ساتھ اپنے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،قازقستان کے ایوان زیریں کے چیئرمین کے اراکین پارلیمنٹ کے ہمراہ حالیہ دورے سے دوطرفہ پارلیمانی تعلقات مذید مستحکم ہوں گے،قازقستان کے پارلیمانی وفد کا دورا دونوں اقوام کو مذید قریب لانے میں اہم کردار ادا کرے گا،چیئرمین قازقستان ایوان زیریں مسٹر کوشانوف یارلن زاکانووچ نے کہا کہ پاکستان کا دورہ کر کے دلی مسرت ہوئی،پاکستان میں قازقستان کے پارلیمانی وفد کے پرتپاک استقبال پر پاکستان کی پارلیمان اور عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں،قازقستان پاکستان کے ساتھ اپنے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے،دونوں ممالک کے مابین پارلیمانی سطح پر تعلقات کو مذید فروغ کا خواہاں ہوں