ملتان (صفدربخاری سے)جنرل منیجر سوئی گیس ملتان ریجن شہزاد اقبال لون کی ہدایت پر سوئی گیس میٹر پر غیر قانونی کمپریسر کے استعمال کے خلا ف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے  ملتان ریجن میں 23گیس میٹرز منقطع کئے گئے سوئی گیس کی ٹیموں نے غیر قانونی طور پر کمپریسر کے استعمال پر ملتان شہر میں 18 خانیوال میں 4اورمیاں چنوں میں 1 گیس میٹرز کو منقطع کیا.اس موقع پر جنرل منیجر شہزاد اقبال لون نے کہا کہ گیس میٹر پر کمپریسر کے غیر قانونی استعمال کے خلاف آپریشن جاری رہے گا کریک ڈاؤن کا مقصد عوام کو طے شدہ شیڈول کے مطابق مطلوبہ گیس پریشر مہیا کرنا ہے