پولیس میں ڈاکو بھرتی ہو جائیں گے تو ادارہ کیسے چلے گا؟ : سپریم کورٹ
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے ڈکیتی کے الزم میں کانسٹیبل کی برخاستگی کیخلاف درخواست مسترد کردی، چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پولیس میں ڈاکو بھرتی ہو جائیں گے تو ادارہ کیسے چلے گا؟ سپریم کورٹ میں ڈکیتی کے الزام میں کانسٹیبل کی برخاستگی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی ،وکیل درخواست گزار نے کہاکہ سیاسی بنیاد پر مخالفین نے مقدمے کا اندراج کروایا، چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ درخواست گزار 22 ماہ مفرور بھی رہا ہے،بھرتی سے قبل ادارے کو سچ بتانا چاہئے تھا،پولیس میں ڈاکو بھرتی ہو جائیں گے تو ادارہ کیسے چلے گا؟ وکیل درخواست گزار نے کہاکہ راضی نامہ کی بنیاد پر مقدمہ ختم ہو گیا ہے ،راضی نامے کے بعد بری ہونے والا بھی معصوم تصور ہوتا ہے، عدالت نے کہاکہ ادارے نے صرف اپنی پالیسی پر عمل کیا، اب ہم مداخلت کیسے کریں؟درخواست گزار کیخلاف بھرتی سے پہلے مظفر گڑھ میں 2 کیس درج تھے ،درخواست گزار نے 2011 میں بھرتی کے وقت مقدمات کو چھپایا، عدالت نے ڈکیتی کے ملزم کانسٹیبل کی نوکری برخاستگی کیخلاف درخواست مستردکردی۔



































Visit Today : 601
Visit Yesterday : 541
This Month : 15365
This Year : 63201
Total Visit : 168189
Hits Today : 2624
Total Hits : 864807
Who's Online : 3




















