ملتان چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو نے 5 بچے حفاظتی تحویل میں لئے ، 4 بچے لواحقین کے حوالے کر دئیے گئے
ملتان( صفدربخاری سے) چئیر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیوروملتان سارہ احمد کی ہدایت پر ریسکیو آپریشن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو نے گھر سے بھاگے بھیک مانگتے 5 بچے حفاظتی تحویل میں لے لئے حفاظتی تحویل میں لئے گئے بچوں میں 14 سالہ شاہ زیب، 11 سالہ عثمان، 10 سالہ عاطف، 9 سالہ آیان، 10 سالہ منیب شامل ہیں بچوں کو شالیمار کالونی اور کینٹ مارکیٹ ملتان سے حفاظتی تحویل میں لیا گیا بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو سنٹر منتقل کر دیا گیا ہے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی جانب سے لواحقین کی تلاش جاری ہے لواحقین چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو ہیلپ لائن 1121 یا 0616513201 پر رابطہ کریں، علاوہ ازیں چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو نے 4 بچے منیب، ایان، عاطف اور عثمان لواحقین کے حوالے کر دئیے بچوں کو دوران ریسکیو آپریشن شہر کے مختلف مقامات سے حفاظتی تحویل میں لیا گیا تھا بچوں کا تعلق ملتان سے یے.




































Visit Today : 536
Visit Yesterday : 541
This Month : 15300
This Year : 63136
Total Visit : 168124
Hits Today : 2140
Total Hits : 864323
Who's Online : 2




















