ملتان (صفدربخاری)انگلینڈ نے دوسرے ٹیسٹ میں بھی پاکستان کو 26 رنز سے شکست دیتے ہوئے سیریز جیت لی ہے، پاکستان کی پوری ٹیم انگلینڈ کے 355 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 328 رنز ہی بنانے میں کامیاب ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کا فیصلہ کھیل کے چوتھے روز ہی ہوگیا ، انگلینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے 355 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں قومی ٹیم 328 رنز بنا کر پولین لوٹ گئی، ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے سعود شکیل نے 94 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور کیچ آوٹ ہو گئے تاہم ان کا کیچ آوٹ بھی مبینہ طور پر تنازع کا شکار ہو گیا ہے۔ ان کے علاوہ امام الحق نے 60 رنز بنائے لین ٹیم کو جیت دلانے میں کامیاب نہیں ہوئے۔اوپننگ پر آنے والے عبداللہ شفیق 45، محمد رضوان 30، بابراعظم ایک رن، آغا سلمان 20 اور ابرار احمد نے 17 رنز بنائے۔ انگلینڈ کی جانب سے مارک ووڈ نے بہترین باولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 پاکستانی کھلاڑیوں کو پولین کی راہ دکھائی۔جبکہ اولی روبنسن اور جیمز اینڈرسن نے 2،2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا، ان کے علاوہ جیک لیچ اور جوئے روٹ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ اس سے قبل انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 281 رنز بنا ئے جس کے جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم 202 بنا کر آوٹ ہو گئی، دوسری اننگز میں انگلینڈ نے 275 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کیلئے 355 رنز کا ہدف دیا لیکن پاکستان کی پوری ٹیم 328 رنز ہی بنانے میں کامیاب ہوئی۔