افغان فورسز کی فائرنگ سے شہید افراد کی تدفین، چمن سرحد پر آمد و رفت جاری
کوئٹہ: بلوچستان کے شہر چمن میں فائرنگ سے شہید افراد کی تدفین کر دی گئی جبکہ سرحد کو معمول کے مطابق کھول دیا گیا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بارڈر سے پیدل آنے والے والوں کی آمد و رفت جاری ہے، فائرنگ واقعے کے تمام شہید افراد کی آبائی علاقوں میں تدفین کر دی گئی۔گزشت شب، افغان بارڈر فورسز کی جانب سے بلا اشتعال اور اندھا دھند فائرنگ سے چمن میں 5 شہری شہید اور 17 افراد زخمی ہوگئے تھے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق افغان بارڈر فورسز نے شہری آبادی پر توپ خانے اور مارٹر سمیت بھاری ہتھیاروں سے بلااشتعال اور اندھا دھند فائرنگ کی۔پاکستانی سرحدی دستوں نے جارحیت کا بھرپور جواب دیا لیکن علاقے میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے سے گریز کیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے افغان عبوری حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سرحد پر بلااشتعال فائرنگ کے واقعات روکے جائیں۔



































Visit Today : 574
Visit Yesterday : 541
This Month : 15338
This Year : 63174
Total Visit : 168162
Hits Today : 2356
Total Hits : 864539
Who's Online : 3




















