رحیم یارخان( میاں طالب حسین) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے مرکزی رہنماء وسابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی سینیٹرچوہدری محمدجعفراقبال نے عمران خان کاامریکی سازش کابیانیہ دفن ہوگیاہے ان کے بیانات چورمچائے شورکے مترادف ہے اب وہ سیاسی تنہائی کا شکار ہوتے جا رہے ہیں بہت جلد ان کے اتحادی انہیں چھوڑ جائیں گے عمران خان اب جتنے چاہیں بیانیے بنا لیں کسی کام نہیں آئیں گے کیونکہ ان کی سیاست ختم ہو رہی ہے اب انہیں رونے دھونے سے کچھ حاصل نہیں ہو گا وقت گزر چکا ہے جنرل الیکشن ملکی معیشت بہتر ہونے تک نہیں کروائے جا سکتے کیونکہ ملکی معیشت کے ساتھ جو عمران خان نے کیا ہے وہ کوئی ملک دشمن بھی اپنے ملک کے ساتھ نہیں کرتا۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے چوہدری محمداقبال پبلک سیکرٹریٹ جعفرآبادمیں ملاقات کے لیے آئے ہوئے شہریوں کے نمائندہ وفودسے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرمسلم لیگ(ن)کے سٹی صدروسابق ایم پی اے چوہدری محمدعمرجعفربھی موجودتھے۔ سینیٹرچوہدری محمدجعفراقبال نے کہاکہ عمران خان میں عدم برداشت ختم ہوچکا ہے مارویامرجاؤکی سیاست پر عمل پیراہے ملک میں افراتفری، شدت پسندی کوپھیلانا پی ٹی آئی کافطری عمل ہے ایسے گھٹیا سیاسی طرزعمل کی ہرگزاجازت نہیں دی جا سکتی ملکی مسائل کاحل میاں محمدنوازشریف اورمیاں شہبازشریف کی قیادت میں ہی ممکن ہے پی ٹی آئی کی حکومت نے 4 برس ملک اورعوام کیلئے کچھ نہیں کیا، ملک میں مہنگائی، بے روزگاری اورغربت سے ستائی عوام کی امیدمسلم لیگ(ن) سے وابستہ ہے اب وہ دن دور نہیں جب نواز شریف دوبارہ وطن واپس آ کر عوام کی خوشحالی کے لیے منصوبے بنا کرمہنگائی اور بے روزگاری سے غریب عوام کی جا ن چھوڑائیں گے، چوہدری محمدعمرجعفرنے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ انشاء اللہ جلدپنجاب میں بھی مسلم لیگ(ن)کی حکومت ہوگی اورایک مرتبہ پھرپنجاب میں خوشحالی ہوگی۔ اس موقع پرسینیٹرچوہدری محمدجعفراقبال نے شہریوں کے مسائل معلوم کیے اورانہیں فوری حل کرائے، جس پرشہریوں کثیرتعدادمیں آئے ہوئے شہریوں نے چوہدری محمدجعفراقبال اورچوہدری محمدعمرجعفرکی قیادت پراپنے بھرپوراعتمادکااظہارکیا۔