رحیم یارخان( میاں طالب حسین) پاکستان مسلم لیگ ن سابق ایم پی اے و سٹی صدر چوہدری محمد عمر جعفر نے پارٹی کارکن عطا سانگی کے خالہ زاد بھائی کی وفات پر انکے گھر جاکر اظہار تعزیت کی اور مرحوم کے بلند درجات اور مغرت کیلئے دعا لئے،انہوں نے کہا مرحوم کی پارٹی کیلئے گراں خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ مرحوم کے اہل خانہ کے غم کے برابر کے شریک ہیں،انہوں نے کہا کہ یہ دنیا فانی ہے جو اس دنیا میں آیا ہے اس نے واپس لوٹ کر جانا ہے،ہمیں دنیاوی کاموں کیساتھ ساتھ اپنی آخرت کی بھی تیاری کرنی چائیے تاکہ بروز قیامت جب اللہ پاک کے حضور میں پیش ہوں ہمیں نیک اعمالوں کی وجہ سے جنت میں عطا کی جائے،اس موقع پر لیگی رہنما سابق سٹی جنرل سیکرٹری رانا ضیاءالدین،آصف چوہدری،چوہدری ظفر عرفان گجر،عبدالصمد بندیشہ،چوہدری محمد الیاس پوڑا ،اویس عمر اویسی اور چوہدری محمد عمر جعفر بھی انکے ہمراہ تھے،چوہدری محمد عمر جعفر گجر نے کہا کہ ملک کے عوام اور پاکستان مسلم لیگ ن قائد میاں محمد نواز شریف کے وطن واپسی کی تیاریاں شروع کردی ہیں،انشاءاللہ سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف بہت جلد ملک اور عوام کے درمیان ہونگے،انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں زور شور سے جاری ہیں جس کے لئے باقاعدہ یونین کونسل لیول پر بلدیاتی الیکشن مہم اور تنظیم سازی کا عمل شروع کردیا ہے،انشاءاللہ متوقع بلدیاتی انتخابات اور جنرل الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ اور اتحادی جماعتوں کے امیدوار بھاری اکثریت سے کامیا ب ہونگے۔