قطار در قطار بحرانوں میں ڈوبی قوم جمہوریت سیاست اور معیشت کو درست ٹریک پر لانے کے لیے کپتان کو اقتدار میں لانا وقت کی اہم ضرورت ہے
بہاولپور : پی ٹی آئی کے بانی رہنما عنایت کریم نے کہا ہے کہ قطار در قطار بحرانوں میں ڈوبی قوم جمہوریت سیاست اور معیشت کو درست ٹریک پر لانے کے لیے کپتان کو اقتدار میں لانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔اقتدار پرست بے رحم سیاستدانوں نے تین دریا ستلج،راوی بیاس 1970ءمیں بہاولپور صوبہ اور 16 دسمبر 1971 میں دوبھائیوں مشرقی پاکستان اور مغربی پاکستان کو آمرانہ سیاست کے خنجر سے ایک دوسرے کو الگ کردیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ پر بہاولپور صوبہ تحریک کے مرکزی رہنما قاری مونس بلوچ سے ملاقات کے دوارن گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس سے قبل قاری مونس بلوچ نے کہا مفاد منافقت تجارت اور آمریت کی سیاست کرنے والوں نے ملک کی بیشتر آبادی کو غریب کی لکیروں کے نیچے بسیرا کرنے پر مجبور کردیا۔انہوں نے کہا تحریک انصاف سمیت پی ڈی ایم کی تیرہ جماعتوں کے قائدین کو عوام نے مقامی اور قومی نمائندوں کو فرش سے لے کر ایوانوں کے عرش تک پہنچایا لیکن منفی سوچ کی سیاست کرنے والوں نے جمہوریت کو کمزور کر دیا۔




































Visit Today : 631
Visit Yesterday : 541
This Month : 15395
This Year : 63231
Total Visit : 168219
Hits Today : 2949
Total Hits : 865132
Who's Online : 3




















