ملتان(صفدربخاری) چئیرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد سے ڈی جی چائلڈ پروٹیکشن انسٹیٹیوٹ اسلام آباد رابعہ ہادی کی ملاقات ڈی جی چائلڈ پروٹیکشن انسٹیٹیوٹ اسلام آباد نے چئیرپرسن سارہ احمد کو گلوبل کولیبو ریٹو ایوارڈ حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی انہوں نے چئیرپرسن سارہ احمد کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا ڈی جی چائلڈ پروٹیکشن انسٹیٹیوٹ اسلام آباد نے چئیرپرسن سارہ احمد سے عوامی آگاہی مہم اور ریفرل سسٹم کےلئے تعاون کی درخواست کی ڈی جی چائلڈ پروٹیکشن انسٹیٹیوٹ اسلام آباد رانیہ ہادی نے چئیرپرسن سارہ احمد کی خدمات اور بچوں کے تحفظ کیلئے کئے گئے اقدامات کو سراہا چئیرپرسن سارہ احمد نے ڈی جی چائلڈ پروٹیکشن انسٹیٹیوٹ اسلام آباد کو تعاون کرنے اور عوامی آگاہی مہم پر مل کر کام کرنے کی یقین دہانی کروائی اس موقع پر چئیر پرسن سارہ احمد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے چائلڈ پروٹیکشن بیورو پنجاب کے مختلف سنٹرز میں رہائش پذیر بچوں کو ضروریات زندگی کی تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ بہتر تعلیم و تربیت بھی کی جارہی ہے تاکہ ان لاوارث بے آسرا بچوں کو بھی معاشرے کا مفید شہری بنایا جا سکے.