اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے راناثنااللہ کی منشیات سمگلنگ مقدمے میں بریت پر اظہارتشکرکیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اللہ تعالی کا شکر ہے جس نے بے گناہ رانا ثنا اللہ کو انصاف دیا،وزیراعظم کاکہناتھا کہ جھوٹی قسمیں کھانے والوں کوتوبہ کرنی چاہئے،رانا ثنا اللہ پر منشیات کا جھوٹا مقدمہ سیاسی انتقام کی بدترین مثال ہے۔