مینار پاکستان میں بد سلوکی کا کیس ، عدالت کا عائشہ اکرام کو گرفتارکرنے کا حکم
bbc news urdu نے Friday، 9 December 2022 کو شائع کیا.
لاہور: مینار پاکستان بدسلوکی کیس میں ایڈیشنل سیشن جج نے گزشتہ سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کرتےہوئے خاتون عائشہ اکرام کو گواہوں سمیت گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے گواہ پیش نہ ہونے پر عائشہ اکرام کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے اور متعلقہ ایس ایچ او کو عائشہ اکرام سمیت دیگر گواہوں کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا۔ فیصلے میں کہا گیاکہ عدالت نے مدعیہ مقدمہ کو گواہوں سمیت پیش ہونے کا حکم دیا مگر کسی نے بھی عدالتی احکامات کو اہمیت نہیں دی لہٰذا وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہیں ، متعلقہ ایس ایچ اوز خاتون کو دیگر گواہوں سمیت گرفتار کر کے عدالت پیش کریں۔
ٹیگز:-





































Visit Today : 213
Visit Yesterday : 634
This Month : 15611
This Year : 63447
Total Visit : 168435
Hits Today : 5184
Total Hits : 870350
Who's Online : 5




















