ملتان(صفدربخاری سے) چئیرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو پنجاب سارہ احمد کا سندھ چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی کراچی کا دورہ ڈی جی سندھ چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی سے ملاقات کی ، ڈی جی سندھ چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی نے چئیرپرسن سارہ احمد کو بچوں کے استحصال کی روک تھام کیلئے گلوبل کولیبو ریٹو ایوارڈ ملنے پر مبارکباد دی اس موقع پر روشنی ہیلپ لائن کراچی کے سی ای او محمد علی بھی موجود تھے ڈی جی سندھ چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی اور ان کی ٹیم نے چئیرپرسن سارہ احمد کو سندھ کی ثقافت سندھی اجرک بھی پیش کی چئیرپرسن سارہ احمد نے سندھ چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی کے مختلف سیکشنز کا دورہ کیا چئیر پرسن سارہ احمد نے کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو پنجاب اور سندھ چائلڈ اتھارٹی بچوں کے تحفظ کیلئے کام کر رہے ہیں چائلڈ پروٹیکشن بیورو پنجاب نے سندھ چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی کےقیام سے اب تک ہمیشہ رہنمائی کی ہے مستقبل میں بھی چائلڈ پروٹیکشن بیورو پنجاب صوبہ سندھ کے بچوں کو خدمات فراہم کرتے رہیں گے ڈی جی سندھ چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی نے چئیرپرسن سارہ احمد اور حکومت پنجاب کا چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی سندھ کو ہمیشہ سپورٹ کرنے پر شکریہ ادا کیا