عمران خان قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ کر رہے ہیں ، الیکشن وقت پر نہیں بلکہ تاخیر سے ہو سکتے ہیں : مولانا فضل الرحمان
کوئٹہ : ایک طرف پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ کر رہے ہیں جبکہ دوسری جانب پی ڈی ایم کے صدر اور سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے عام انتخابات اپنے مقررہ وقت سے بھی تاخیر سے ہونے کا عندیہ دیدیا۔ صدر پی ڈی آیم نے کوئٹہ میں سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتےہوئے کہا کہ ملک ٹھیک کرنے کیلئے وقت درکار ہے ، الیکشن وقت پر نہیں بلکہ تاخیر سے ہو سکتے ہیں، جب ہماری حکومت آئی تو ملک دیوالیہ ہونے اور بلیک لسٹ میں جانے کے کنارے پر تھا ، ہم گرے سے وائٹ لسٹ میں آگئے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جب حکومت سنبھالی تو اندازہ نہیں تھا کہ عمران خان ملک کو کس قدر دلدل میں دھکیل کر گیا ہے ، ہم نے اس سے نکلنے کی کوشش کی تو مزید دھنس رہے تھے ، معیشت کو بچانے کیلئے طویل المدتی منصوبوں کی ضرورت ہے۔ سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) نےکہا ک عمران خان کے باعث پہلی مرتبہ فوج کے ادارے میں تفریق پیدا ہوئی ، غیر سیاسی اور تخریب کار ذہنیت سے مذاکرات نہیں ہوسکتے ۔





































Visit Today : 239
Visit Yesterday : 0
This Month : 239
This Year : 63958
Total Visit : 168946
Hits Today : 1015
Total Hits : 872829
Who's Online : 8




















