پرویز الہٰی کو مشورہ دیا تھا کہ عمران خان حملہ کیس کی ایف آئی آر فوجی افسر کے خلاف درج نہ کریں: چوہدری شجاعت
لاہور: مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ پرویز الہٰی کو مشورہ دیا تھا کہ عمران خان حملہ کیس کی ایف آئی آر فوجی افسر کے خلاف درج نہ کریں۔ ” چوہدری شجاعت نے کہا کہ وفاق، پنجاب اور تمام صوبوں کو اپنی مدت پوری کرنی چاہیے، آصف زرداری میری عیادت کیلئے آئے تھے۔ آصف زرداری سے پنجاب کے معاملے پر کوئی بات نہیں ہوئی، ہو سکتا ہے مستقبل میں پرویز الہٰی سے متعلق کوئی بات ہو۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اور پرویز الہٰی کے بارے میں کوئی بات ہوئی تو بتا دوں گا، پرویز الہٰی سے سیاسی رابطہ نہیں، قومی امور پر بات ہو جاتی ہے۔ میرے ذاتی خیال میں پنجاب اسمبلی توڑنے سے آئینی بحران کا خطرہ ہے، عمران سمیت تمام سیاستدانوں کو رابطہ کرنا چاہیے تاکہ کوئی ابہام پیدا نہ ہو۔چوہدری شجاعت نے کہا کہ سیاستدانوں کے رابطے سے معیشت کو نقصان سے بچایا جا سکتا ہے، عمران خان راضی ہوں تو خود وزیراعظم سے بات کروں گا۔





































Visit Today : 338
Visit Yesterday : 0
This Month : 338
This Year : 64057
Total Visit : 169045
Hits Today : 1684
Total Hits : 873498
Who's Online : 6




















