نواب اسلم رئیسانی کا جے یو آئی میں شمولیت کا اعلان
www.bbcnewshd.com نے Sunday، 4 December 2022 کو شائع کیا.
کوئٹہ(محمدآصف خان ) سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی نے جے یو آئی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ کوئٹہ میں سینئر صحافیوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے بتایا کہ 7 دسمبر کو جے یو آئی میں غیرمشروط شمولیت کررہا ہوں کیونکہ جمیعت علما اسلام ایک مضبوط اور منظم سیاسی قوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں مالی بد انتظامی دور کرنے کی اشد ضرورت ہے، ہمیں سرمایہ کاروں کو محفوظ ماحول فراہم کرنا ہوگا۔ سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ اسٹیبلشمنت کو سیاست میں لانے والے سیاستدان ہیں، سیاستدانوں نے اپنی سمت درست نہ کی تو حالات مزید بدتر ہو جائیں گے۔
ٹیگز:-





































Visit Today : 372
Visit Yesterday : 0
This Month : 372
This Year : 64091
Total Visit : 169079
Hits Today : 1838
Total Hits : 873652
Who's Online : 9




















