عمران خان اقتدار کیلیے ملکی بنیادیں تک کمزور کرسکتے ہیں، وزیراعظم
www.bbcnewshd.com نے Sunday، 4 December 2022 کو شائع کیا.
اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہے کہ عمران خان اپنے اقتدار کے لیے ملکی بنیادیں تک کمزور کرسکتے ہیں۔عمران خان کے حالیہ بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ عمران خان کا حالیہ بیان پارلیمانی جمہوریت پر حملوں کا تسلسل ہے، عمران خان کی سیاست کا مقصد اقتدار میں اپنا راستہ بنانا ہے، چاہے اس سے ملک کی بنیادیں کمزور ہو جائیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے بیان کا مطلب یہ ہے کہ اس ملک کی بنیادوں کو کمزور کرنا ہے۔واضح رہے کہ ایک روز قبل پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق آرمی چیف پر ڈبل گیم کرنے کا سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے نوازشریف کے ساتھ مل کر عدم اعتماد کی سازش کی۔
ٹیگز:-






































Visit Today : 266
Visit Yesterday : 0
This Month : 266
This Year : 63985
Total Visit : 168973
Hits Today : 1176
Total Hits : 872990
Who's Online : 13




















