عمران خان کی سیاست ان کے ہاتھ، آنکھیں اور کانوں کی رخصتی کے ساتھ دفن ہو گئی، مریم نواز
bbc news urdu نے Wednesday، 30 November 2022 کو شائع کیا.
لندن: رہنما ن لیگ مریم نواز نے عمران خان کے بیان کے ردعمل میں کہا ہے کہ ’ آپ کی سیاست آپ کے ہاتھ، آنکھیں اور کانوں کی رخصتی کے ساتھ دفن ہو گئی، کیا آپ کی یادداشت 2018 تک نہیں جاتی جب آپ نے چند افسران کے ساتھ مل کر نواز شریف کے خلاف سازش کی۔‘مریم نواز نے کہا کہ جب آپ نے عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا،ان افسران کو متنازع بنایا اور ان کے مستقبل تباہ کیے اس وقت قائداعظم کا یہ فرمان یاد نہیں آیا؟
خیال رہے کہ عمران خان نے نئے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کو مبارکباد دینے کیلئے ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے قائداعظم کی تقریر کا اقتباس شامل کیا جس کے مطابق قائداعظم نے کہا کہ پالیسی معاملات طے کرنا سویلین کا کام ہے، یہ فوج کی ذمہ داری ہے کہ آپ وہی کام کریں جو آپ کے سپرد کیا گیا ہو۔
ٹیگز:-




































Visit Today : 625
Visit Yesterday : 541
This Month : 15389
This Year : 63225
Total Visit : 168213
Hits Today : 2908
Total Hits : 865091
Who's Online : 6




















