بورے والا : الجزائر کے 68ویں یوم آ ذادی کی تقریب پر الجزائر کے سفیر ابراہیم اومانی کی طرف سے سرینا ہوٹل اسلام آباد میں استقبالیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں ضلع وہاڑی سے تعلق رکھنے والے ممتاز کالم نگار خلیل الرحمان چوہان نے الجزائر کے سفیر ابراہیم اومانی کی دعوت پر شرکت کی تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر طلحہ محمود تھے ان کے علاوہ اہم سیاسی شخصیات مختلف ممالک کے سفارت کاروں نے شرکت کی پاکستان اور الجزائر کے قومی ترانے بجائے گئے اور کیک بھی کاٹا گیا ۔