تمام محب وطن طبقات کو آ پس کے اختلافات ختم کرنے ہوں گے , وطن عزیز اب مزید بحرانوں کا متحمل نہیں ہو سکتا : کرامت علی شیخ
ملتان: پاک سرزمین پارٹی کے ممبر نیشنل کونسل وصدر جنوبی پنجاب کرامت علی شیخ نے کہا ہے کہ ملکی مفاد کے لیے تمام محب وطن طبقات کو آ پس کے اختلافات ختم کرنے ہوں گے کیونکہ وطن عزیز اب مزید بحرانوں کا متحمل نہیں ہو سکتا ملک کی سلامتی ،استحکام،انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں جنرل عاصم منیر کو فوج کا سپہ سالار اور جنرل ساحر شمشاد کو چیئرمین جوائنٹ چیف کمیٹی بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں کرامت علی شیخ نے مزید کہا کہ آ ئین کی پاسداری کر کے ہی ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا جاسکتا ہے اسی لیے کوئی ایسا اقدام نہ کیا جائے کہ جس کی وجہ سے کسی قسم کا انتشار پیدا ہو ملک اب مزید کسی بھی قسم کے انتشار کا متحمل نہیں ہو سکتا اسی لئے انتخابات جب بھی ہوں انتخابات میں حصہ لینے والی جماعتوں کو اس کی تیاری کرنی چاہیے نہ کہ اسمبلیوں سے استعفوں اور سیاسی جماعتوں کے قائدین پر تنقیدی واویلہ کیا جائے اسی لیے تمام محب وطن طبقات کو چاہیے کہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن اب مزید گالم گلوج اور بداخلاقی کی سیاست کو فروغ نہ دیا جائے کہ جس کی وجہ سے نئی نسل اسی راہ پر چل پڑے جس پر بعض سیاستدان چل رہے ہیں ملک وقوم کے بہتر مستقبل کے لیے جمہوری ،سیاسی اخلاقی روایات کو اپنانا ہوگا انہوں نے کہا کہ آ ئی ایم ایف سے چھٹکارا پاکر ہی ملک میں سودی نظام کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے تب ہی ملکی معیشت بہتر ہو گی اور عام غریب شہری کو حقیقی معنوں میں ریلیف مل سکتا ہے ۔




































Visit Today : 555
Visit Yesterday : 541
This Month : 15319
This Year : 63155
Total Visit : 168143
Hits Today : 2303
Total Hits : 864486
Who's Online : 2




















