ملتان: جیولرزایسوسی ایشن کینٹ کےصدر رانا شاہد احمد ، جنرل سیکرٹری رانا مبشررئیس نے اپنی رہائش گاہ پر منعقدہ استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا رکن صوبائی اسمبلی پی پی 212 و چیئرمین ایم ڈی اے ملک سلیم اخترلابر نے ٹبہ مسعود پور چشت نگر کے شہریوں کےدیرینہ مسائل اور ترقیاتی کام جلدکرانے کے احکامات جاری کرکے شہریوں کے دل جیت لیے ہیں ٹبہ مسعود پور کے مکین عرصہ دراز سے بجلی، گیس اور سیوریج لائن نہ ہونے کے باعث شدید ازیت میں مبتلا تھے ہماری درخواست اور مطالبہ پر ملک سلیم اختر لابر نے ترقیاتی امور کی نگرانی اور ترجیحی بنیاد پر کام کرانے کیلئے اپنے نمائندہ خصوصی ببل خان خاکوانی کوہدایت کی ہے شہری اور تاجربرادری عوام دوست اقدامات کا خیر مقدم کرتے ہیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی راہنماء ببل خان خاکوانی نے کہا ایم پی اے ملک سلیم لابر کا مشن عوام کی خدمت ہے بہت جلد ترقیاتی کام مکمل کرا کے سرخرو ہونگے تقریب میں راؤ طالب علی، احمدحسن، مہرمحمد عمران سیال، رانامدثر، محمد عرفان ، محمددلدار، محمداحسن، محمد غازی، راناکلیم، محمدخالد، محمد عرفان ودیگرشریک تھے