گوجرانوالہ : والدین کے نام پر فلاحی ادارہ بنانے کا خواب ادھورا رہ گیا۔ اوورسیز پاکستانی کی 9 ایکڑ زمین پرقبضہ گروپ نے قبضہ کرلیا مزاحمت پر ہوائی فائرنگ علاقہ میں خوف و ہراس تھانہ واہنڈو میں مقدمہ درج ہونے کے باوجود ملزمان تاحال آزاد دھمکیوں کا سلسلہ جاری ۔اعلی حکام سے انصاف کی اپیل۔  تفصیلات کے مطابق واہنڈو کے نواحی علاقہ کھوپرے کے رہائشی معروف سیاسی و سماجی شخصیت اور امیدوار برائے قومی اسمبلی عبدالحمید گورایا نے بتایا کہ اس کا چچا زاد بھائی محمد اقبال اوورسیز پاکستانی ہے اور عرصہ دراز سے امریکہ میں مقیم ہے اور وہاں محنت مزدوری میں مصروف ہے محمد اقبال نے فروری 2020 میں سیالکوٹ موٹروے لنک سے ملحقہ اراضی میں سے نو ایکڑ زمین خریدی جس کا مقصد یہ تھا کہ وہ اپنے مرحوم والدین کے نام پر فلاحی ادارہ بنائے۔ جہاں ہسپتال ، کمیونٹی سنٹر، سکول، سپر سٹور سمیت دیگر فلاحی منصوبے شروع کئے جا سکیں۔ لیکن یہ خواب سب ادھورا رہ گیا جب علاقہ کے غنڈہ صفت عناصر عثمان عمران بلال فاروق پر مشتمل قبضہ گروپ نے اس جگہ پر قبضہ کی کوشش کی اور حق شفع بھی دائر کیا اور اس جگہ پر عدالت اسٹے آرڈر حاصل کیا۔ بعد ازاں غنڈہ گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس جگہ پر قبضہ کرنے کی کوشش کی جس کی ایف آئی آر تھانہ واہنڈو میں درج کروائی گئی ملزمان نے عبوری ضمانتیں کروالیں اور دوبارہ قبضہ کرنے میں کامیاب رہے ملزمان نے نہ صرف عدالت میں جاری قانونی کاروائی میں رکاوٹ ڈالی بلکہ توہین عدالت کے مرتکب ہوئے۔ ملزمان کے خلاف دوسری ایف آئی آر بھی درج ہے جس میں ملزمان نے قبضہ کی کوشش کے دوران مزاحمت پر ہوائی فائرنگ کی جس سے علاقہ بھرمیں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ عبدالحمید گورائیہ نے مزید بتایا کیا ملزمان انتہائی شاطر اور اور نوسرباز ہیں جنہوں نے محکمہ مال کی ملی بھگت سے اس اراضی کے کاغذات میں جعلسازی کی اور پیسے اور غنڈہ گردی کے زور پر ہمیں دبانا چاہتے ہیں ملزمان کو یہ احساس نہیں کہ محمد اقبال اس 9 ایکڑ اراضی کو علاقہ کی فلاح و بہبود کے لئے استعمال کرنا چاہتے ہیں اور اگر علاقہ میں فلاح و بہبود کے کام شروع ہوں گے تو اس کا فائدہ غریب افراد کو بھی ہوگا لیکن ملزمان سیاسی پشت پناہی پر علاقہ میں خوف و ہراس کی فضا قائم کیے ہوئے ہیں ملزمان اس سے پہلے بھی علاقہ میں اکثر افراد کی راضی پر قبضہ کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں اور پولیس بھی ان کا کچھ نہیں بگاڑ سکی کیوں کہ انہیں بااثرسیاسی پشت پناہی حاصل ہے۔ علاوہ ازیں عبدالحمید گورایا نے مزید کہا کہ ملزمان عبوری ضمانت پر آزاد ہیں اور ہمیں مسلسل دھمکیاں دی جا رہی ہیں کے اگر مقدمے کی پیروی نہ چھوڑیں تو لے کے جانی اور مالی نقصان پہنچایا جائے گا۔ کیوں کہ ملزمان عبوری ضمانت پر آزاد ہیں اور جب تک ملزمان گرفتار نہیں کئے جاتے ہم اہل علاقہ غیر محفوظ ہیں ہماری جان اور مال کو شدید خطرہ ہے لہذا لاہور ہائی کورٹ گورنر پنجاب وزیر اعلی پنجاب آر پی او گوجرانوالہ جی پی او گوجرانوالہ سمیت دیگر اعلی حکام سے اپیل ہے کہ ملزمان عمران ، عثمان سمیت دیگر ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے ۔ عبدالحمید گورائیہ نے مذید کہا کہ محکمہ مال کے جو اہلکار ملزمان کے ساتھ اراضی کے کاغذات کی ردوبدل میں ملوث ہیں فی الفور معطل کیا جائے اور ان کےخلاف محکمانہ کارروائی کی جائے آخر میں اہل۔علاقہ نے ملزمان کے خلاف ہاتھوں کو اٹھا کر احتجاج کیا ۔