تھانہ سہجہ پولیس نے گھریلوجھگڑے پر پکار 15 پر کال کرنے والے خاندان میں صلح کروا دی
رکن پور : تھانہ سہجہ پولیس نے گھریلوجھگڑے پر پکار 15 پر کال کرنے والے خاندان میں صلح کروا دی‘ اہل خانہ نے دلی طور پر صلح کرتے ہوئے پولیس کے کردار کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔ تفصیل کے مطابق سرور آرائیں کا داماد عمران اور اس کی بیٹی (غ) اس کے گھر آئے جہاں پر معمولی بات پر عمران اور اس کے سالوں کے درمیان تلخ کلامی لڑائی میں تبدیل ہوگئی جس پر انہوں نے پکار 15 پر کال کر دی جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے موقع پر پہنچ کر دونوں فریقین کو تھانہ پر لے آئے جو کہ ایک دوسرے کے خلاف کارروائی پر ضد کر رہے تھے۔ اس موقع پر ایس ایچ او ملک منظور احمد درگھ نے فریقین کو سنا اور کہا کہ معاملہ اتنا سنگین نہیں ہے لیکن آپ لوگ ضد پر اڑے رہے تو پولیس 107/151 کی کارروائی کر سکتی ہے جو کہ آپ لوگوں کے درمیان رنجشیں بڑھا سکتی ہے اور آپ لوگ اپنا پیسہ وقت اور تعلق ضائع کریں گے جس کا کچھ حاصل نہیں۔ انہوں نے معاف کرنے اور صلح کی اہمیت پر قران و حدیث کی روشنی میں انہیں بریف کیا تو دونوں فریقین نے دلی طور پر رنجش ختم کرتے ہوئے صلح کر لی اور ایس ایچ او ملک منظور احمد درگھ اور ٹیم کے رویے‘ احساس اور کردار کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اور باہم رضا مندی سے صلح نامہ تحریر کرتے ہوئے گھروں کو روانہ ہوگئے۔



































Visit Today : 302
Visit Yesterday : 0
This Month : 302
This Year : 64021
Total Visit : 169009
Hits Today : 1387
Total Hits : 873201
Who's Online : 12




















