بورے والا : سینئر صوبائی نائب صدر مرکزی علماء کونسل پنجاب حافظ محمد ابوسفیان حنفی نے راولپنڈی جلسہ عام میں تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کی جانب سے آرمی چیف جنرل باجوہ اور پاک فوج کے اعلیٰ افسران کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اعظم سواتی معاشرے کےلیے ایک ناسور بن چکا ہے اسکے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ اپنے ایک بیان میں حافظ محمد ابوسفیان حنفی نے کہا کہ تحریک انصاف گذشتہ 9 ماہ سے ریاستی اداروں کے خلاف زہریلی مہم جاری رکھے ہوئے ہے اور یہ سب ایک منصوبہ بندی کے تحت ملک دشمنوں کو خوش کرنے کےلیے کیا جارہا ہے ۔ ریاستی ادارے آخر کیوں ایک شرپسند جماعت کی خلاف آئین اور غیر قانونی سرگرمیوں پر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ؟ افواج پاکستان آج بھی اپنے مقدس خون سے ملک کی حفاظت کررہی ہے ۔ سینئر صوبائی نائب صدر مرکزی علماء کونسل پنجاب حافظ محمد ابوسفیان حنفی نے کہا کہ پاک فوج ہمارے ملک کی بقاء کی ضامن ہے محب وطن قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں پاکستان اور اسلام کے خلاف منظم سازشیں ہورہی ہیں ان حالات میں دینی طبقات اور عوام پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وطن کا سپاہی بن کر اسکی حفاظت کا فریضہ سر انجام دے ۔ مرکزی علماء کونسل پاکستان افواج پاکستان کے خلاف ہر مہم کے آگے کھڑی ہوگی